پیپلز پارٹی نے صدر کا عہدہ مانگ لیا، وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی صدر، اسپیکر قومی اسمبلی اور اکثریتی اصول کی بنیاد پر چیئرمین سینیٹ کا عہدہ چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی کا مو¿قف ہے کہ پہلے صدر کے عہدہ کا فیصلہ کریں پھر کابینہ میں شمولیت کی بات ہوگی۔ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ آئینی عہدوں پر جاری بحث کے دوران پیپلز پارٹی پہلے وفاقی کابینہ کا حصہ بنے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق ہوچکا، پارٹی ذرائع۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مرضی کی وزارتیں دینا چاہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہتی، بس آئینی عہدے چاہتی ہے۔ پارٹی رہنماو¿ں کا موقف ہے کہ کابینہ میں آنے سے عالمی رابطے ضرور بحال ہوں گے، مگر مقامی سیاست متاثر ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کا ماننا ہے کہ کابینہ میں حصہ بننے سے پنجاب میں پارٹی کی دوبارہ سیاسی اٹھان میں مشکل ہوسکتی ہے کیونکہ اہم رہنما وزیر بنے تو وہ سیاسی معاملات پر توجہ نہیں دے سکیں گے تاہم پنجاب میں وزارتیں لی جاسکتی ہیں۔


