بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد جمعرات دو پہر 1بجے ہوگا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دو پہر 1بجے ہو گا، اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی بلو چستان کے بارڈرز ایریا ز قمر الدین ، با دینی ، نو شکی، تفتان، پنجگور، تربت ، واشک اور چمن میں اشیاءخورد نوش اور دیگر اشیاءضروریات پر کم سے کم ٹیکس عائد کر کے ان کو تجا رت کے لئے کھو لنے کی بابت عملی اقدامات اٹھانے جبکہ پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی نصراللہ خان زیرے نر سنگ کے شعبوں میں صرف اور صرف صوبے کے مقامی امید واروں کو ترجیح دینے کو یقینی بنانے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے ، اجلاس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور محکمہ خوراک سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دئے جائیں گے ۔
Load/Hide Comments


