بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت کو مستحکم نہیں بنایا جاسکتا، مولانا قادر لونی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نے کہا کہ تمام اضلاع بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے اور تمام وارڈز پر امیدواروں کو کھڑا کریں اور ورکرز بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کرے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں بلدیات ایک اہم نظام ہے مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت کو مستحکم نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیرو ترقی بلدیاتی نظام سے منسلک ہے بلدیاتی نظام کی ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے نظام میں بہتری و اصلاحات لانے کی ضرورت ہےبلدیاتی نظام کے ذریعے اختیارات کے نچلی سطح پر منتقلی سے مقامی سطح پر انقلاب لایا جا سکتا ہے اور بااختیار بلدیاتی نظام مسائل کے حل کرنے کے اہم اقدام ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی قوم پرست اور نام نہاد مذہب پرست جماعتوں کی نااہلی اور مفاد پرستی کی وجہ سے قوم مایوس ہوچکے ہیں اور جمعیت نظریاتی قوم کی امیدوں کا محور بن چکا ہے جمعیت نظریاتی کاسیاست اس ملک میں امتیاز رہا ہے کہ اقتدار اور مفادات کا حصول کبھی ہدف نہیں رہا اور انسانیت کے بلاتفریق خدمت جمعیت نظریاتی کی منشور کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں