سویڈن اور فن لینڈ نیٹو میں شامل ہوئے تو ہائپر سونک میزائل تعینات کریں گے، روس کی دھمکی

ماسکو : روس نے کہا سویڈن اور فن لینڈ نیٹو میں شامل ہوئے تو جوہری ہتھیار اور ہائپر سونک میزائل تعینات کریں گے۔روس نے کہا فوج کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔ روس کو مشرق میں توانائی کی برا?مدات کیلئے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ گیس اور تیل کی مشرق میں برآمد کیلئے ڈھانچے کی تعمیر کا آغاز کرنا چاہیے۔ ادھر امریکا نے بھی روس کی جانب سے چھوٹے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا خطرہ ظاہر کر دیا۔ سی آئی اے ڈائریکٹر کا کہنا ہے روس کی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی کو آسانی سے نہیں لے سکتے۔ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ہے۔ ماسکو کو جنگ میں درپیش مشکلات کے باعث روس ایٹمی ہتھیار استعمال کر سکتاہے۔ روسی صدر پیوٹن اور دیگر حکام اہداف کے حصول میں مشکلات پر مایوس ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں