پی ڈی ایم اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کا راستہ ضرور روکے گی، یعقوب ناصر

لورالائی (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت سر توڑ کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو مہنگائی سے کس طرع نجات دلائی جائے سابقہ حکومت نے ملک کومعا شی سیاسی بحران سے دو چار کر دیا تھا ملک اس وقت دیولایہ ہونے کے قریب ہے وزیر اعظم نے اوگرا کے سفارش کے بواجود پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھہانے سے منع کر دیا ہے جس سے عوام کو کافی ریلیف ملیگا کیونکہ پیٹرول کی قیمت بڑہانے سے اسکا بوجھ براہ رست عوام پر پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے حوالے سے اقدامت کیئے جارہے ہیں سابقہ وزارت توانائی کی نااہلی کی وجہ سے آٹھ پاور پلانٹ بند تھے جسکو اب چلانے کی ہدایات دے دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لنگر خانوں پر اربوں کا بجٹ آرہا ہے وزیر اعظم اس حوالے سے بھی غور کر رہے ہیں کہ غربت میں کمی کیلئے اگر اس بجٹ کو پیٹرولیم بجلی آٹا چینی اور دیگر عوامی ضروری اشیاءکی قیمتوں میں اسے بطور سبسڈی استعمال کی جائے تو اس سے ملک میں مہنگائی اور غربت میں بڑے پیمانے پر کمی لائی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ ایک دو روز میں حلف اٹھا نے جارہی ہے تمام اتحادیوں سے کیئے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ الیکن سے قبل انتخابی اصلاحات کا پروگرام لاوہے ہیں الیکشن 23 اگست تک جاسکتے ہیں کیونکہ ہم ملک میں صاف وشفاف الیکشن کرانے کے ساتھ ملک کو معاشی بحران سے بھی نکالنا چاہتے ہیں سارا گند صاف کرنے میں ضرور وقت ہمیں درکار ہوگا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا بیرون ممالک سے تحفے میں آئے ہوئے قیمتی ہار گھڑیاں بیرون ملک فروخت کرکے توشہ خانے میں محض چند لاکھ جمع کرنا قومی خزانے کا ضیائع اور بد دیانتی اور کرپشن کے زمرے میں آتے ہیں ہم اسے حوالے سے ابھی مزید شواہد جمع کرکے تحقیقات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرسی جبتک تھی تو تمام ادارے ٹھیک تھے لیکن جب کرسی نہیں رہی تو انکو اب فوج سمیت دیگر اداروں میں خرابیاں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں وہ ویسے بھی جھوٹ یو ٹرن اور فضولیات کے ماہر تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسعت دینے اور سکے بجٹ کو دوگناءکر نے کا فیصلہ کیا ہے جسکا اعلان وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے پہلی ہی تقریر میں کر دیا تھا اب ملک میں ترقی کی بات ہوگی فضول سیاست اور باتوں کا وقت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزارتوں کے حوالے سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے میری تجویز ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ بن جانا چاہیئے تاہم انکی قیادت اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میری گزشتہ روز لندن میں قائد میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی جسمیں انکو میں نے بڑا پر اعتماد دیکھا وہ ملک میں سیاسی تبدیلی سے بڑے خوش تھے اور اس امید میں تھے کہ وہ جلد اپنے ملک آئیں اور اپنی باقی بھی اس ملک کے عوام کی خدمت میں گذار سکیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر کوئی کیس نہیں اور نہ وہ مجرم ثابت ہوئے ہیں انھیں پانامہ کیس میں صرف اقامہ نہ لینے پر سپریم کورٹ نے تاحیات ناہل کیا تھا جسکو ہماری جماعت درست فیصلہ نہیں سمجھتی انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کا اگلے الیکشن میں صفایا ہو جائے گا پی ڈی ایم اسکا راستہ ضرور روکے گی بلوچستان کے دیرینہ مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے وزیر اعظم جلد بی این پی مینگل کے دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کر کے اسکے حل کا روڈ میپ دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں