روس کا یوکرینی افواج کو ماریوپول میں ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم
ماسکو:روس نے یوکرینی افواج کو شہر ماریوپول میں ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم دے دیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یوکرین کے شہر ماریوپول میں روس اور یوکرینی افواج کے درمیان گھمسان کی لڑائی کے بعد یوکرینی افواج دفاع انداز اختیار کرچکی ہے اور روسی افواج کا پلہ بھاری ہے۔
روس کی بمباری سے شہر مارپول کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے اور شہر تقریبا روس کے قبضے میں آچکا ہے۔ ماریوپول کے میئر کا کہنا ہے کہ شہر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔
Load/Hide Comments


