بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے مداحوں کو مرغی کے گوشت پر 10 فیصد ڈسکاونٹ
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ خود کو بالی وڈ ادکارہ سنی لیون کا سب سے بڑا مداح کہتے ہیں؟ اگر آپ اسے ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے تو آپ کو ایک اسٹور پر مرغی کا گوشت 10 فیصد ڈسکاو¿نٹ میں ملے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں سنی لیون کے ایک فین نے اداکارہ کے سچے مداحوں کیلئے شاندار پیشکش رکھی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر مندیا سے تعلق رکھنے والے پراساد نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے سچے مداحوں کو اپنی دکان سے 10 فیصد مرغی کا گوشت سستا دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مندیا شہر میں موجود ایک چکن سینٹر کے مالک پراساد نے اپنی دکان کے سامنے ایک بورڈ لگا دیا ہے جس میں سنی لیون کے مداحوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ آئیں اور یہ ثابت کریں کہ وہ واقعی اداکارہ کے سب سے بڑے مداح ہیں۔ چکن سینٹر کے مالک پراساد نے اپنی دکان کے سامنے ایک بورڈ لگا دیا ہے، اطلاعات کے مطابق گوشت پر پورے سال 10 فیصد ڈسکاو¿نٹ حاصل کرنے کیلئے سنی لیون کے مداحوں کو کچھ شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔شرائط کے مطابق اداکارہ کا سچا مداح سنی لیون کو فیس بک اور انسٹاگرام پر فالو کرتا ہو۔ فون کی گیلری میں سنی لیون کی کم از کم 10 تصاویر ہونی چاہئیں۔ سوشل میڈیا پر سنی لیون کی تمام تصاویر کو لائیک اور ان پر کمنٹ کیا ہو۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پراساد ذاتی طور پر ان تمام شرائط پر پورا اترنے والے افراد کی تصدیق کرے گا اور پھر اپنی دکان سے مرغی کے گوشت پر ڈسکاو¿نٹ دے گا۔ رپورٹس کے مطابق پراساد کا کہنا ہے کہ میں سنی لیون کا بہت بڑا مداح ہوں کیونکہ انہوں کئی یتیم بچوں کی مدد کی جبکہ وہ اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ غریبوں کی مدد کے لیے خرچ کرتی رہی ہے اس لیے میں نے اس پیشکش کا اعلان کیا ہے۔


