بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری

کوئٹہ: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 2022 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی 21 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی ہے۔

امیدواران اپنے متعلقہ ضلعوں میں ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی اب 21 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 29 مئی کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں