سردار تنویرالیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب
مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سردار تنویرالیاس بلامقابلہ آزاد کشمیرکے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزادکشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ان کے حق میں 33 ووٹ ڈالے گئے۔
Load/Hide Comments


