پرویز الٰہی کی خود پر تشدد کے مقدمے کے اندراج کیلئے عدالت میں درخواست
لاہور (این این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے خود پر تشدد کے مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔پرویزالٰہی نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی جو حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب، ایس ایس پی اور دیگر کے خلاف دائر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اندراج مقدمہ کی درخواست میں لیگی ایم پی ایز اور 200 نامعلوم افراد کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عامر سعید راں نیدرخواست دائرکی جس میں مقف اختیار کیا گیا ہیکہ ہم نے متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکی لیکن پولیس ہماری درخواست پر کارروائی کرنے سے گریزکر رہی ہے لہذا عدالت پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔سیشن عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ سے 25 اپریل کو رپورٹ طلب کر لی۔
Load/Hide Comments


