کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی ، موجودہ حکومت قبول نہیں، عمران خان

لاہور (انتخاب نیوز) سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، غلاموں اور کرپٹ لوگوں کی حکومت کبھی قبول نہیں کروں گا۔ لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی اتنی پبلک نہیں دیکھی میں نے لائحہ عمل دینا ہے غلامی قبول کریں گے نہ امپورٹڈحکومت، اب پتہ چلا سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے بیرون ملک سے لوگوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے، پیسہ دے کر، ضمیرخریدکر، جوتے پالش کر کے اس حکومت کو مسلط کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو میری سب سےبڑی کوشش تھی کہ ہماری آزادخارجہ پالیسی بنے آزادخارجہ پالیسی کا مطلب ہم جو فیصلے کریں اپنے لوگوں کے مفادات کیلئے ہوں میں اپنے لوگوں کو کسی دوسرے ملک کے مفادات کیلئے قربان نہ کروں یہ لوگ عادی تھے جو پاکستان کو دھمکیاں دیتے تھے یہ لوگ ایک فون کال پر باتیں منوا لیتے تھے کبھی کسی سے ڈکٹیشن سے نہیں لی اورنہ کبھی کسی سے ڈکٹیشن لوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ باہر سے حکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے؟ پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا اس کامطلب پیٹرول اور فضل الرحمان کو 30 فیصدکم قیمت پر بیچ سکتے تھے روس سے ہمیں 20لاکھ ٹن گندم درآمدکرنی تھی روس ہمیں گندم بھی20فیصدکم قیمت پر دے رہا تھا روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعے مہنگائی کم کرسکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں