جمہوریت کی بقا سے ہی ملک میں ترقی و خوشحالی آسکتی ہے، جمہوری وطن پارٹی

کوئٹہ؛ جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ اداروں کی مضبوطی آئین کے تحفظ اور جمہوریت کی بقا سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے اس وقت ملک سنگین معاشی بحران سے دوچار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام محب وطن سیاسی و جمہوری قوتیں مل کر اس معاشی بحران پر قابو پانے کی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں جمہوری وطن پارٹی ملک اور عوام کی بہترین مفاد میں موجودہ حکومت میں شامل ہوئی گزشتہ چار سالہ حکومت کی نالائقوں اور غلط پالیسیوں کی بدولت ملک اور عوام مشکلات سے دوچار ہوئے ایسے حالات میں ملک بھر کے محب وطن سیاسی جماعتوں نے جو کردار ادا کیا وہ یقین ملک اور عوام کی بہتر مفاد میں ہیں اور ساتھ ہی تمام جماعتوں کا یکجا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ملک صیح سمت روانہ ہوا چنانچہ ملک کو سنگین بحران سے نکالنے کیلئے تمام جہوری قوتوں کو مل کر کوشش کرنی ہوگی اگر خدانخواستہ موجودہ حکومت بھی عوام کی امنگوں پر پورا نہ سکی تو یہ ایک بڑا المیہ ہوگا بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ممکن ہوسکا ہے کہ ملکی سالمیت معاشی ترقی اور جمہوریت کی بقا کیلئے تمام محب وطن سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ہے جس کی بدولت انشااللہ ناصرف ملک تمام مسائل اور بحرانوں سے نکلے گا بلکہ مزید ترقی اور خوشحالی کے جانب گامزن ہوگا اور ملک سمیت پوری دنیا پر انکے اچھے اثرات مرتب ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں