جیکب آباد، ڈیوٹی میں مداخلت کا مقدمہ رکن سندھ اسمبلی کے بیٹے پر درج، گرفتار پھر رہا

جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد میں رکن سندھ اسمبلی کے بیٹے پر ڈیوٹی میںمداخلت کا مقدمہ درج گرفتاراورآزاد ،بائی پاس کی چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو مخالف سمت سے کار نے رینجرس کے جوان کو اڑانے کی کوشش کی جس پر جوان نے فائرنگ کی زین جکھرانی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو گائیڈ کر رہا تھا،رینجرس کے سب انسپکٹر کا موقف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو سے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ممتاز جکھرانی کے بیٹے زین جکھرانی پر ڈیوٹی میںمداخلت کا مقدمہ صدر تھانہ پر رینجرس کے سب انسپکٹر شفیع اللہ کی مدعیت میںدرج کیا گیا ہے رینجرس نے زین جکھرانی اور ایک ساتھی کو گرفتار کرکے صدر پولیس کے حوالے کیا رینجرس کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بائی پاس پر شہید عبدالجبار چیک پوسٹ پر ایک سوزوکی سوئفٹ کار AFT-4510کو رکنے کا اشارہ کیا جو کہ نان کسٹم پیڈ تھی فرار ہو گئی اس دوران سوزوکی کلٹس کار بغیر نمبر پلیٹ کے مخالف سمت سے نمودار ہوئی اور چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کرنے والے جوان کو اڑانے کی کوشش کی چیک پوسٹ کمانڈر اور این سی او ایک طرف ہو گئے سپاہی رمضان نے گاڑی کی زد سے بچنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میںسوزوکی کلٹس کی ونڈ اسکرین کے شیشیے ٹوٹ گئے اور کار ڈرائیو کرنے والے زین جکھرانی کی انگلی پر معمولی زخم آئے زین جکھرانی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو گائیڈ کر رہا تھا اور نان کسٹم پیڈ کارکے سواروں سے رابطے میںتھاان کاروں کو لینے آرہا تھا رینجرس کے جوانوں کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش میںجوان کو ہٹ کرنے کی کوشش کی پکڑی گئی ،اس سلسلے میں صدر پولیس نے رابطے پر بتایا کہ درج کیا گیا کیس قابل ضمانت تھا اس لئے گرفتار ملزم کو شخصی ضمانت پر چھوڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں