عمران خان کے دباؤ کی وجہ سے کچھ لوگ دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دباؤ کی وجہ سے کچھ لوگ دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان کے سیاسی دباؤ کی وجہ سے کچھ چورن فروش اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے اور خبطی ہو گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی جب کمیشن بنے گا اور معلومات سامنے آئیں گی کہ کون کون سے نام نہاد تجزیہ کار امریکی سفارتخانے میں دو زانو رہے اور اس سازش میں مکمل شراکت دار تھے تو اور کانپیں ٹانگیں گی۔
سابق وفاقی وزیر نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر تنیقد کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ اس وقت انرجی کا انچارج ہے کون؟

اپنا تبصرہ بھیجیں