کارکنوں کو دھمکی آمیز پیغامات سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی تحصیل لہڑی کے امیدوار گل محمد ڈومکی اور ضلع کھچی کے کارکنوں کو دھمکی آمیز پیغامات کو بزدلانہ حرکت قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔غیر جمہوری عناصر کی غلامی میں جھکڑے افراد نیشنل پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی دھمکیوں سے مرعوب کرنا چاہتے ہیں۔لیکن نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی تربیت نظریاتی و فکری بنیاد پر متعین ہے۔جن کو قومی مقاصد سے ہٹانا ناممکن ہے۔نیشنل پارٹی قومی جمہوری سیاسی جماعت ہے اور سیاست میں سیاسی اقدار و اخلاقیات۔ تنقید برائے اصلاح اور دلیل و منطق کی قائل ہے۔لیکن ساتھ ہی یہ باوار کراتی ہے کہ نیشنل پارٹی اپنے کارکنان کے ساتھ ساتھ ہر محاذ پر یکجا ہے اور نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو منفی ہتھکنڈوں سے کسی صورت مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ ضلعی انتظامیہ اپنی کارکردگی پر توجہ دے اور تحصیل لہڑی سمیت۔ پورے ضلع میں امن کو بحال رکھنے کےلیے اقدامات کریں۔بلدیاتی امیدواروں کی تحفظ کو یقینی بنائے بصورت دیگر کسی بھی قسم کی منفی اقدام کی صورت میں انتظامیہ شریک جرم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ عیر سیاسی عناصر کو عوام پہچان چکی ہے۔اور ان کی سماج میں کوئی قدر واہمیت نہیں۔اس لیے وہ آج کے دور میں بھی سیاسی کارکنوں کو سیاسی عمل سے دور رکھنے اور ان کو دیوار سے لگانے کی منفی کوشش کررہے ہیں۔اور اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کےلیے منفی اقدامات پر اتر آچکے ہیں۔۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات میں ان غیر جمہوری و سیاسی عناصر کے خلاف سیاسی کارکنوں کو میدان میں اتار چکی ہے۔اور جلد یا بدیر ان عناصر کی شکست سیاسی کارکنوں کی بدولت ہوگی۔اور سماج کو منفی عناصر سے نجات دلانے میں سیاسی کارکنان کامیاب ہونگے۔


