شعائر اسلام کی بے حرمتی ،تحریک لبیک کا ہالینڈ اور سویڈن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر ہالینڈ کے گستاخ گیرٹ ولڈر کی جانب سے ایک بار پھر حضور کی شان میں بدترین گستاخی ، اور سویڈن میں قرآن پاک کی شدید بے حرمتی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر و پارلیمانی لیڈر برائے سندھ اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ ایک بار پھر سوچی سمجھی سازش کے تحت یورپی ممالک میں ناموس رسالت ﷺ پر حملوں اور شعائر اسلام کی بے حرمتی نے یورپ کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر ہالینڈ کے بدنام زمانہ گستاخ ملعون گیرٹ ولڈر کی جانب سے ناموس رسالت ﷺ پر حملہ اور سویڈن کے شہری کی جانب سے شعائر اسلام کی بے حرمتی نا قابل برداشت عمل ہے ۔ انہوں نے سابق حکومت اور اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے پجاری حکمرانوں کی جانب سے فرانس کو واضح جواب دیا گیا ہوتا تو آج یہ نوبت نہ آتی ۔ امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت فلفور سفارتی سطح پر ہالینڈ سے ملعون گیرٹ ولڈر کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کرے بصورت دیگر حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ ٹی ایل پی کے پاس بے شمار آپشنز موجود ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں