حنا ربانی کا پاکستان میں آبائی گھر دیکھنے کی خواہشمند بھارتی خاتون کی اپیل کا نوٹس

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے اپنے پاکستانی آبائی گھر کو دیکھنے کی خواہش رکھنے والی بھارتی خاتون کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔حال ہی میں بھارت کی رینا چبرورما نامی 89 سالہ رہائشی نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنی 90ویں سالگرہ پاکستان میں موجود اپنے آبائی گھر میں منانا چاہتے ہیں۔رینا ورما نے اپیل کی تھی کہ ا±نہیں جلد از جلد پاکستان کا ویزا فراہم کیا جائے تاکہ وہ مرنے سے پہلے اپنا آبائی گھر جوکہ راولپنڈی میں موجود ہے، ا±سے دیکھ سکیں۔بھارتی خاتون کی یہ اپیل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے فوراََ ردّعمل دیا۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ انشائ اللّہ! وہ اپنے آبائی گھر جائیں گی۔واضح رہے کہ رینا ورما نے اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پر پاکستانیوں کے نام خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ا±نہوں نے کہا تھا کہ میں بہت مایوسی کے ساتھ یہ پیغام بھیج رہی ہوں، مجھے اپنے آبائی شہر راولپنڈی جانے کا ویزا نہیں دیا گیا اور اب پاکستان میں پونے سے دہلی تک ویزا جمع کرانے کے لیے آئی ہوں۔رینا ورما نے کہا تھا کہ تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ساتھ ایک رشتہ دار سے سپانسرشپ حاصل کی اور پھر اپلائی کیا، میں تقریباً 90 سال کی ہونے والی ہوں اور زندگی کے آخری دنوں میں راولپنڈی میں موجود اپنے آبائی گھر کو بہت یاد کرتی ہوں۔بھارتی خاتون نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے میرے گھر جانے کی اجازت دی جائے، میں نے اپنی زندگی کے 15 سال وہاں گ±زارے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں