گجرات کی پولیس کا 9 پاکستانی ڈرگ اسمگلر گرفتار کرنے کا دعویٰ

احمد آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مغربی ریاست گجرات کی پولیس نے نو پاکستانی شہریوں کو منشیات کی بہت بڑی مقدار سمیت گرفتار کر نے کا کا دعوی کیا ہے۔ بحیرہ عرب کے راستے بھارت پہنچائی جا رہی منشیات کی مالیت تقریباًسات ارب پاکستانی روپے بتائی گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گجرات میں انسداد دہشت گردی پولیس کے انسپکٹر جنرل امیت وشوکرما نے بتایاکہ گرفتار کیے گئے مبینہ پاکستانی شہری بحری راستے سے یہ منشیات بھارت پہنچانے کی کوشش میں تھے کہ انہیں بھارتی سمندری حدود سے گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے نو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 56کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ہے، جو ایک، ایک کلوگرام کے پیکٹوں میں بند تھی۔ یہ اسمگلر ایک ایسے کشتی میں سوار تھے، جو پاکستان سے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہوئی تھی۔ یہ کشتی بھی اب بھارتی حکام کے قبضے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں