سریاب میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، دکاندار گرفتا ر متعدد تجاوزات مسمار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو کی سبزل روڈ و گردونواح پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی ومہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار گرفتار جبکہ اس دوران متعدد تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جبکہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو تبیہہ کی گئی ہے کہ آئندہ سے انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے عوامی مشکلات میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور عوامی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تجاوزات سے جہاں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے تھے وہاں ہی عوام کو مذکورہ سڑک پر قائم تجاوزات سے مشکلات کا سامنا تھا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر عمدرآمد کرتے ہوئے سبزل روڈ توسیعی منصوبے کی رفتار تیز کرنے اور منصوبے میں آنے والی دکانوں کو نوٹسز جاری کئے گئے اور دکانداروں سے ملاقات کرکے انہیں عوامی سہولت کے منصوبوں میں انتظامیہ سے تعاون کی درخواست کی تاکہ منصوبہ جلد از جلذ مکمل ہوسکے اے سی سریاب نے کہاکہ یہ ہم سب کامشترکہ گھر ہے اسکی خوبصورتی و عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر اے سی سریاب نے کہاکہ مذکورہ دکان کے خلاف عوامی شکایات پر کارروائی کی گئی انتظامیہ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ دکان پر سرکاری نرخنامہ کے برعکس مہنگی اشیاء فروخت کی جارہی تھی جبکہ دکان میں موجود انڈوں و دیگر سامان کے نمونے بھی لئے گئے ہیں جوکہ لیبارٹری ٹیسٹنگ کے بعد دکاندار کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ کسی کو عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کوئی رعایت نہیں برتے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں