وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصلیٹ آمد، خودکش حملے میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت

کراچی (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی چینی قونصلیٹ آمد، خودکش حملے میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرکراچی پہنچنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے چینی قونصل جنرل لی بیجیان (H.E Li Bijian) سے خودکش بم حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کی تعزیت کی، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے چینی قونصل جنرل کو وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وزٹرز بک میں کراچی واقعے سے متعلق اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر چینی شہریوں کی تعزیت کے لیے قونصلیٹ آیا ہوں، چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ اور افسوس ہے، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مجرمان تک جلد پہنچ جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کراچی واقعے کی تحقیقات کو خود مانیٹر کررہے ہیں، وزارت داخلہ، سکیورٹی ایجنسیز اور سندھ حکومت ملکر واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، دہشت گردی واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے، چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر پوری پاکستان قوم افسردہ ہے، چین پاکستان کا سب سے قابل بھروسہ دوست ہے، پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ہر کوشش اور سازش کو ناکام بنا دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں