بلوچستان اسمبلی میں روزہ رسول کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرار داد منظور
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مدینہ منور ہ میں روزہ رسولﷺ کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی ،جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلا س میں جمعیت علماءاسلام کے رکن اصغر علی ترین نے گزشتہ روز مدینہ منور ہ میں روزہ رسول ﷺ میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف قرار داد پیش کرنے کی اجازت مانگی جس کی ایوان نے منظور ی دے دی ، بعدازاں اصغر علی ترین نے نے مدینہ منورہ میں روزہ رسول کے تقدس کو پامال اور نعرہ بازی کرنے کے کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا ہے ایوان ان کی مذمت کرتا ہے اور ایسے لوگ جو پاکستانی شہریت رکھتے ہیں ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ایوان نے قرارداد کو منظور کرلیا۔
Load/Hide Comments


