بلوچ طلباءآج عید کے دن لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ریلی نکالیں گے
تربت ( نمائندہ انتخاب) بلوچ طلباءکی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عید کے دن تربت میں ریلی نکالی جائے گی، تربت سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے آج عید کے دن طالب علم بیبگر امداد سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تربت پریس کلب سے شہید فدا چوک تک ریلی اور چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، ریلی کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا جس میں عام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی گئی، دریں اثناءتربت سول سوسائٹی نے بلوچ طلبہ کے ریلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تربت سول سوسائٹی کے رضاکاروں سے اس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments


