سائٹ سپرہائی وے سے مقابلے کے بعد زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار
کراچی، سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود جنجال گوٹھ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان سے پولیس کا مقابلہ،زخمی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدگی کا دعویٰ کیا گیا، زخمی ملزم کی شناخت فضل ایان جبکہ اسکے ساتھیوں کے نام سیف اللہ اور فرمان بتائے گئے،پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران چوتھا ملزم فرار ہوگیا جس کا نام نجیب بتایا جاتا ہے، گرفتار ملزمان سے تین پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی،زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


