خضدار کا علاقہ گاج کولاچی حکومتی عدم توجہ سے سیاحتی حیثیت کھو بیٹھا

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے سیاحتی مقام گاج کولاچی کے علاقائی و سیاسی معتبرین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علاقہ گاج اپنے سیاحتی حیثیت کی وجہ سے ٹورسٹس کے لیے ایک پرکشش مقام کی حیثیت رکھتا ہے اہلیان علاقہ نے ہمیشہ سیاحت کے لیے آنے والے ٹورسٹس کو کھلے دل کے ساتھ ویلکم کیا ہے مگر بعض شکاری حضرات سیاح کے روپ میں براستہ چھارو مچھی آکر دریائے گاج کے پانی میں ڈائنامائٹ و دیگر زہریلی پوڈرز استعمال کرکے دریائے گاج میں مچھلی شکار کے نام پر آبی حیات کی نسل کشی کررہے ہیں اور شاٹ گن کی مدد سے جنگلی حیات نایاب پرندوں بشمول کالا تیتر و دیگر پرندوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں جب اہلیان علاقہ نے ان شکاری حضرات کو زہریلی مواد کے استعمال سے منع کرنے اور نایاب جنگلی پرندوں کے شکار کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو شکاری ٹولوں نے سوشل میڈیا کے زریعے یہ پروپیگنڈہ کرکے علاقائی معتبرین کے کردار کشی کی کوشش کی ہے کہ گاج کے قبائلی معتبرین سیاحت کے لیے آنے والے ٹورسٹس کو تنگ کررہے ہیں اور سیاحت کے فروغ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں ہم یہ واضح کرنا چاہتے ییں کہ سیاحت کے لیے آنے والے تمام افراد کو ہم نہ صرف ویلکم کرتے ہیں بلکہ انکی ہر ممکن معاونت کے لیے تیار ہیں مگر سیاحت کے نام پر زہریلی پوڈرز اور شاٹ گن کے زریعے آبی حیات و جنگلی حیات کے نسل کشی کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کو بھی خطرات کا شکار کرے علاقائی حلقوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحت کے نام پر چھارو مچھی آنے والے شکاری حضرات کو چھارو تک محدود رکھیں اور لیویز چیک پوسٹ پر چیکنگ کرکے زہریلی پوڈرز اور شاٹ گن لانے والوں کو فوری گرفتار کرے اور زہریلی پوڈرز کو فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں تاکہ آبی حیات کی نسل کشی کو روکا جاسکے اور دریائے گاج کے شفاف پانی کو زہر آلود ہونے سے بچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں