سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز علیل ہوگئے
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز علیل ہوگئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس وقت جدہ کے کنگ فیصل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں سعودی فرمانروا کے چند میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شاہ سلمان کو 7 مئی بروز ہفتہ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔قبل ازیں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سال 1443ھ کی عیدالفطرکے موقع پرقوم سے خطاب بھی کیا ، سعودی فرمانروا کی علالت کے باعث ان کی جانب سے یہ تقریر قائم مقام وزیر میڈیا ڈاکٹرماجد بن عبداللہ القصبی نے پڑھ کرسنائی ، انہوں نے آغاز میں اللہ کی حمد وثنا بیان کی اورنبی آخرالزمان حضرت محمد پر سلام ودرود بھیجا اور کہا کہ ہمیں تمام سعودیوں اور تمام اہل اسلام کوعیدالفطر کے مبارک موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ، اللہ سعودی مملکت اور دنیا کے تمام ممالک کو ہر برائی اور نقصان سے محفوظ رکھیں۔


