عمران نیازی کو بین الاقوامی پشت پناہی حاصل تھی ،مولانافضل الرحمان
پشاور : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ عمران نیازی کو بین الاقوامی پشت پناہی حاصل تھی اور الحمد للّٰہ جے یو آئی نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ممتاز عالم دین اور مسلم لیگی ایم پی اے مولانا الیاس چینوٹی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر مولانا اسعد اور دیگر موجود تھے۔مولانا الیاس چینوٹی نے جے یو آئی سربراہ کو مبارکباد اور تاریخی جد وجہد پر خراج تحسین کی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عمران نیازی کے جانے سے اشرافیہ کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


