نوکنڈی میں منشیات کے اڈے شہریوں کیلئے عذاب بن گئے
نوکنڈی (انتخاب نیوز) تحصیل نوکنڈی آرسی ڈی شاہراہ بائی پاس چوک کے سامنے شیران ہسپتال کے قریب گلی کے اندر ایک منشیات کے اڈے نے پورسوسائٹی سمیت محلے والوں کا جینا حرام کردیا ہے تفصیلات کے مطابق اس منشیات کے اڈے میں نشی افراد محلے کے گھروں اور نزدیک تاجروں اور مسافروں کا سامان چوری کرکے اس ٹھکانے پر مختلف قسم کانشہ کرتے نظر آتے ہیں جس کے باعث نوکنڈی شہر کے آنے والے نسلوں کا مستقبل خطرے میں پڑچکا ہے جبکہ نوکنڈی شہر کے مختلف جگہوں پر منشیات کے آڈے قائم کیے گئے ہیں اور پورے بلوچستان کے ہر ضلع سے تعلق رکھنے والے نشی افراد کو یہاں سے منشیات فراہم کی جارہی ہیں اور مقامی انتظامیہ کی خاموشی پرسوالیہ نشان ہے جبکہ عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ان منشیات کے آڈوں کو فورا ختم کرکے منشیات فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار کیاجائیں اور غیرمقامی نشی افراد کو شہر سے نکال کر ان کے اپنے علاقوں کی طرف روانہ کردیاجائیں اورانتظامیہ سیاسی و سماجی تنظیمیں منشیات کی لعنت کو شہر سے ختم کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہریوں کو منشیات جیسے لعنت سے بچایا جاسکیں۔


