روسی راکٹ حملے میں یوکرائنی بحریہ کا نائب کمانڈر ہلاک
کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرائنی بحریہ کے نائب کمانڈر کرنل ایہوربیدزئی ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی یوکرینفارم نے پیر کے روز فلاحی فانڈیشن” کم بیک الائیو ” کے ڈائریکٹر تاراس چمٹ کی فیس بک پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایہور بیدزئی بحریہ کے ایم آئی 14 ہیلی کاپٹر کے عملہ سمیت ایک جنگی کارروائی کے دوران روسی راکٹ حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاراس چمٹ نے واضح نہیں کیا کہ ایہور بیدزئی کس لڑائی میں اور کب ہلاک ہوئے ہیں۔بیدزئی اس سے قبل 10ویں نیول ایوی ایشن بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں 2014 میں ریفرنڈم سے کریمیا کو روس میں ضم کیے جانے کے بعد جزیرہ نما کریمیا سے یوکرائن تک فوجی سازوسامان کی کامیابی سے نقل وحمل کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


