قوم چوروں کی منافقت میں نہیں آئے گی، مولانا لونی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی قلعہ سیف اللہ میں مولانا عبدالروف کی رائشگاہ پر زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز اکابرین کے عظیم نظریاتی فکر سوچ لے کر گھر گھر تک پیغام پہنچائے امت کو بندوں کی محکومیت سے نکال کر اللہ کی بندگی پر لگائے اور اکابرین کی مشن کوسودابازی سے بچانے اور مورثیت کی سیاست کی خاتمے کے لیے ہر کارکن میدان میں نکل کر دعوت کو عام کرے اکابرین کے جماعت اس وقت تک اپنے منزل تک نہیں پہنچ سکتی ہے جب تک مورثیت سیاست کاجنازہ نہ نکالے۔انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ جماعتیں ایک دوسرے کے سہارے سے اپنے سیاسی ساکھ بحال کرنے کی کوشش ہے لیکن قوم ان چوروں کی دوغلاپن اور منافقت میں نہیں آئے گی مورثی سیاست میں اب بڑے بڑے لیڈر بچوں سے سیاست کی بریفنگ لے رہا ہے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرست اور نام نہاد مذہبی جماعتوں نے قومیت اور اسلام کے مقدس نام پر قوم کو دھوکہ دیا گیا عوام کو ستر سالوں سے اندھیرے میں رکھا ہے آج ان جماعتوں کی منافقت اور دوغلاپن سیاست سے قوم بیزار ہوچکی ہے قوم کی امیدوں کا محور جمعیت علما اسلام نظریاتی بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی کے لیے مہم چلائے سماجی خدمات کے لیے بلدیاتی انتخابات اہم ہے بلدیاتی نظام کے ذریعے اختیارات کے نچلی سطح پر منتقلی سے مقامی سطح پر انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں