پیر کوہ میں قلت آب کا سنگین مسئلہ درپیش ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءسینیٹر میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیرکوہ میں قلت آب اور آلودہ پانی پینے سے تین بچوں کے جاںبحق ہونے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے علاقے میں ایمرجنسی کے نفاذ کامطالبہ کردیا۔ سینیٹرمیرسرفراز بگٹی نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں عوام کو نا صرف قلت آب کا سنگین مسئلہ درپیش ہے بلکہ علاقے کے عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے باعث پیر کوہ میں ہضے کی وباءپھوٹ پڑی ہے جس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے اور بڑی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہورہے ہیں افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ اس وباءکے باعث تین بچوں کو بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا اس سنگین صورتحال میں فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کیاہے کہ علاقے میں فوری طورپر ایمرجنسی کانفاذ کرکے مذکورہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرا قدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں