چینی صدر شی جن پنگ دماغی مرض میں مبتلا ہو گئے
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی طبیعت کی ناسازی کے بعد اب چینی صدر شی جن پنگ کی خرابی صحت کے حوالے سے بھی کچھ میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ دماغی مرض سیریبرل انیوریزم میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے انہیں گزشتہ سال کے آخر میں ہسپتال میں داخل بھی ہونا پڑا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شی جن پنگ نے بیماری کا علاج کرنے کےلئے سرجری کروانے کے بجائے روایتی چینی ادویات سے علاج کروانے کو ترجیح دی ہے۔سرجری کے برعکس چین کی روایتی ادویات خون کی نالیوں کو نرم کرتی ہے اور انیوریزم کو سکیڑتی ہے۔چینی صدر کی صحت کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں اس وقت ہونا شروع ہوئیں جب انہوں نے عالمی کورونا وبا کے پھیلاﺅ کے آغاز سے لے کربیجنگ میں منعقد ہونے والے ونٹر اولمپکس تک غیر ملکی رہنماﺅں سے ملنے سے گریز کیا تھاجبکہ 2019 میں کورونا وباکے پھیلاﺅ کا آغاز ہونے سے قبل بھی چینی صدر کو ان کے دورہ اٹلی کے دوران تھوڑا لنگڑا کر چلتے ہوئے اور پھر بیٹھنے کےلئے سہارا لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔


