ضلع موسیٰ خیل میں موبائل کمپنیوں کے سگنل کمزور، صارفین پریشان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلع موسیٰ خیل میں موبائل کمپنی ٹیلی نار کی سگنل کمزور جبکہ انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے جبکہ دوسری جانب ٹاورز پر تعینات ملازمین بھی کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں،ٹیلی نار کمپنی موسیٰ خیل میں سگنل، انٹرنیٹ کی بہتری کے ساتھ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار کوہ سلیمان امن کمیٹی کے چیئرمین جعفر خان بزدار، کمال خان بزدار، نیاز خان بزدار، شاہ نواز بزدار اور کمال خان ودیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل کے تحصیل کینگری میں ٹیلی نار کے سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انٹرنیٹ بند ہونے سے لوگ ذہنی کوفت کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رات 9 بجے سگنل بند کرکے اگلے دن 10 بجے کھول دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب ٹاورز پر تعینات ملازمین بھی کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ٹیلی نار کمپنی موسیٰ خیل میں سگنل، انٹرنیٹ کی بہتری کے ساتھ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائے۔


