ایرانی پاسداران انقلاب کے کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے ،فوجی ساز و سامان تباہ،آئی آر جی سی
تہران (نیوز ڈیسک)آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر مزید حملے کر دیئے۔ علی السالم ایئر بیس پر واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بڑے فوجی ساز و سامان کے گودام، پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور امریکی MQ-9 ڈرونز کے ایک ہینگر کو تباہ کر دیا۔امریکی حملوں کی 12 ویں لہر مکمل، ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیابیان میں کہا گیا ہے کہ العدیری بیرکس میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں اور 2 ہیلی کاپٹر ہینگرز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹروں و ڈرونز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔آئی آر جی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے ایران میں امریکی حملوں کے دوران مواصلاتی ٹاورز پر کیے گئے حملوں کا جواب قرار دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


