صدر ٹرمپ کو بائیڈن کے سامنے ایک اور شکست، فنڈز جمع کرنے میں بائیڈن ایک مرتبہ پھر آگے

امریکا کے صدارتی الیکشن میں جیت کس کا مقدر بنے گی یہ تو واضح نہیں مگر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے مسلسل دوسرے ماہ میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ فنڈز جمع کرلیے ہیں۔جوبائیڈن کو 68فیصد فنڈز ایسے افراد نے دیئے جنہوں نے پہلے کبھی فنڈنگ نہیں کی تھی، ان میں پاکستانی امریکنز بھی شامل ہیں۔دوبارہ صدارت کےامیدوارڈونلڈ ٹرمپ اوران کی ری پبلکنزپارٹی 131ملین ڈالرجمع کر پائی، بائیڈن اورڈیموکریٹس نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کےمقابلےمیں مئی میں بھی زیادہ فنڈجمع کیے تھے۔جو بائیڈن اورڈیموکریٹس نےمئی میں 81ملین جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز نے 71 ملین ڈالرجمع کیے تھے۔جوبائیڈن کواگست میں ڈیموکریٹ ورچوئل کنونشن میں باضابطہ طورپر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا، ان کا مقابلہ دوبارہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں