خلائی مخلوق کی موجودگی پرسوال، "نہیں بتاؤں گا” صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق کے حوالے سے اہم معلومات اور دلچسپ باتیں سنی ہیں لیکن کسی کو نہیں بتاؤں گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ’ڈون جر‘ نے یوٹیوب پر والد سے انٹرویو لیا، اس موقع پر انہوں نے ٹرمپ سے اہم موضوعات پر سوالات کیے اور خلائی مخلوق کا بھی تذکرہ چھیڑ دیا۔ڈون جر ٹرمپ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں، انہوں نے امریکی ٹی وی انڈسٹری میں بھی اپنی شناخت بنائی، امریکا میں انہیں ایک بڑے اور بااثر بزنس مین کے طور پر جانا جاتا ہے۔امریکی صدر کے بیٹے نے انٹرویو کے دوران 2 جولائی 1947 کی طوفانی رات کو امریکی قصبے روزویل میں ایک مبینہ اڑن طشتری گرنے سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم جاننا چاہتے ہیں کیا یہاں خلائی مخلوق موجود ہے۔جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں خلائی مخلوق کے حوالے سے جو باتیں جانتا ہوں وہ نہیں بتاؤں گا۔یاد رہے کہ 2 جولائی 1947 کو امریکا میں ایک پراسرار واقعہ پیش آیا تھا، طوفانی رات کو امریکی قصبے روزویل میں مبینہ طور پر ایک اڑن طشتری آگری تھی، تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ واقعے کی اصل حقیقت کیا ہے۔خیال رہے کہ روزویل کی یہ کہانی آج بھی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہے، ہمیشہ معمہ بنے رہنے والے اس واقعے کی یاد میں ہر سال 2 جولائی کو ورلڈ یو ایف او ڈے منایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں