بھارت نے امریکا کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کو مسترد کر دیا

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ چین بھارت تنازع پر ثالثی کی پیشکش کی تھی لیکن بھارت نے امریکا کی ثالثی کے کردار کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ انوراگ سریواستو نے کہا ہے کہ ہمارے فوجیوں نے انتہائی ذمہ دارانہ انداز کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ کے امور سنبھالے۔ترجمان وزارت خارجہ امور نے کہا کہ ’بھارت، چین کے ساتھ سرحدی علاقوں میں امن و سکون کی بحالی کے مقصد کے لیے پرعزم ہے، اس کے ساتھ ہی ہم بھارت کی خودمختاری اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں