حکومت واضح طور پر بتائے عمران خان سے ملاقات کب ہوگی، بصورت دیگر اسمبلی کو چلنے نہیں دیں گے، محمود اچکزئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ محمود خان اچکزئی کی حیثیت سے میں اس عہدے پر فائز ہوں، یعنی اپوزیشن لیڈر اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں اپوزیشن کے سب سے بڑے سیاسی اتحاد کے سربراہ میں آپ سے بہت نرم الفاظ میں پوچھتا ہوں کہ حکومت واضح طور پر بتائے عمران خان سے ملاقات کب ہوگی، عمران خان کی مرضی سے، فیملی کی مرضی کے اسپتال علاج کروانا ہے یا نہیں، ، ہمیں بتایا جائے ورنہ سوموار سے اسمبلی نہیں چلے گی تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
Load/Hide Comments


