خیبر پختونخوا کی کابینہ میں شامل ہونے والے 5 نئے وزراءنے حلف اٹھا لیا
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کابینہ میں نئے وزراءکی حلف برداری کی تقریب صوبائی گورنر ہاﺅس میں منعقد ہوئی۔ گورنر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب میں 5 نئے وزراءنے حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے وزراءسے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی شرکت کی۔ نئے وزراءمیں نذیر احمد عباسی، شکیل احمد، محمد عارف احمد زئی اورطارق محمود آریانی نے حلف اٹھایا۔ معاون خصوصی شفیع جان نے بھی بطور وزیر حلف اٹھا لیا۔ نامزد وزیر عدنان قادری ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہ اٹھا سکے۔
Load/Hide Comments


