آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدو رفت کیلئے یورپی ممالک تہران کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں، ایرانی میڈیا

تہران (آن لائن) یورپی ممالک آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمد و رفت کی اجازت حاصل کرنے کیلئے تہران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ایران ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک اور ایرانی نشریاتی ادارے نے یورپی ممالک کے نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ مشرقی ایشیائی ممالک، خصوصاً چین، جاپان اور پاکستان کے جہازوں کے گزرنے کے بعد، آج ہمیں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یورپی ممالک نے بھی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ سے گزرنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں