جعلی آئل فیکٹری پر چھاپہ، مونوگرام اور پلاسٹک کی بوتلیں برآمد
کراچی (انتخاب نیوز) سائٹ بی پولیس نے معروف غیر ملکی کمپنی کے نام پر جعلی آئل تیار کرنےوالی فیکٹری پر چھاپے کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، فیکٹری سے بھاری تعداد میں آئل کے کاٹن، جعلی مونو گرام، کثیر تعداد میں خالی اور بھری ہوئی پلاسٹک کی بوتلیں برآمد کرلیں، غلام مرتضیٰ نامی شخص کی نشاندہی پر پولیس نے پلاٹ نمبر KBI کمپائونڈ کے پلاٹ نمبر F-222 میں قائم جعلی آئل فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں خالی اور بھرے ہوئے آئل کے ڈبے برآمد کرکے ملزم نادر علی کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق جعلی آئل کمپنی کا مالک عابد، اس کا بھائی عامر اور شعیب فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ 2022/170 درج کرلیا، گرفتار ملزم سے تفتیش اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


