جامعہ کراچی حملہ کے بعد طلبہ کی زندگی اجیرن بنادی گئی
xکراچی (انتخاب نیوز) جامعہ کراچی حملہ کے بعد طلبہ کی زندگی اجیرن بنادی ہے، یونیورسٹی میں داخلے کے وقت طویل قطاروں کے بغیر چھاؤں شدید گرمی میں کھڑے طلبہ جن میں اکثریت طالبات کی ہے، حالت خراب کردی ہے۔ اسٹاف گیٹ پر گاڑیوں کی قطار سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک متاثر ہورہا ہے، طلبہ کو کس بات کی سزا مل رہی؟۔ جامعہ کراچی حملے کے بعد سے اب تک کراچی یونیورسٹی سے متعدد طلبہ کو لاپتہ کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی سے دو بلوچ طالبعلموں عرفان بلوچ اور قمبر بلوچ کو لاپتہ کردیا گیا۔ طلبہ نے جامعہ انتظامیہ اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں طلبہ کو سہولیات فراہم کی جائیں اور طلبہ کو اٹھائے جانے کے واقعات کی روک تھام کی جائے۔
Load/Hide Comments


