عمران خان کو آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار سے نکالا، شازیہ مری
اسلام آباد:وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار سے نکالا۔تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کو صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار سے نکالا، 22 سال تک سازشوں کی تربیت حاصل کرنے والا سازش کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اتحادی بھی ان کے جھوٹ اور دغا بازی سے تنگ آ چکے تھے، عمران خان کو غیر ملکی حکمران سنجیدہ لیتے ہی نہیں تھے، نالائق سلیکٹڈ وزیر اعظم نے عالمی دنیا میں پاکستان کو تنہا کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زیر قیادت جو کروں، ان کے ٹولے نے ملک کو تماشا بنا دیا تھا، عمران خان نے صدر اور سابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کروائی۔
Load/Hide Comments


