کوئٹہ، زیادتی میں نامزد ملزمان کو 28سال قید، لاکھوں کے جرمانے

کوئٹہ:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ئٹہ جناب داؤد خان ناصرنے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو مجمو عی طو ر پر 28سال قید اور لا کھوں روپے جرما نہ کی سزا سنا دی ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان عبدالرحمٰن اور نصیب اللہ نے 21مئی 2021ء کو پو لیس تھا نہ سول لا ئن کو ئٹہ کے حدود میں سندھ سے تعلق رکھنے والی سترہ سالہ لڑکی (س ن) کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا جن کے خلاف پو لیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چا لا ن عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ سما عت کے موقع پر فریقین کے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج نے مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے لڑکی سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہو نے پردونوں نامزد ملزمان عبدالرحمٰن اور نصیب اللہ کو چودہ چودہ سال قید اور ایک ایک لا کھ روپے جر مانہ کی سزائیں سنا دی، عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں دونوں ملزمان کو مزید ایک ایک سال قید کی سزائیں بھگتنا ہو گی۔ دونوں بحراست ملزمان کو سزائیں سنا ئے جا نے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں