اوچ پاور پلانٹ میں فنی خرابی، 5 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی معطل

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مرادجمالی میں فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے نیشنل گرڈ اسٹیشن سمیت نصیر آباد کے 220کے وی مین گرڈ اسٹیشن سمیت پانچ 132گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی سپلائی معطل ہوگئی عوام شدید گرمی میں تڑپ اٹھے۔ ڈیرہ مرادجمالی کے قریب واقع اوچ پاور پلانٹ میں 2.35منٹ دوپہر کو اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی جس سے اوچ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ اسٹیشن سمیت ڈیرہ مرادجمالی کے مین 220کے وی گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ کرنے سے ڈیرہ مرادجمالی روجھان جمالی اوستہ محمد جھل مگسی صحبت پور کے 132کے وی گرڈ اسٹیشنوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جس سے سرکاری نیم سرکاری ہسپتالوں کا نظام مفلوج ہوگیا شدید گرمی سے بچے بوڑھے خواتین بلبلا اٹھے تاہم اوچ پاور پلانٹ کے ماہرین نے فنی خرابی دور کرکے 55منٹ بعد بجلی کی سپلائی نیشنل گرڈ اسٹیشن سمیت نصیرباد ڈویژن کے نصف درجن گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی واضع رہے کہ ایک ہفتہ کے دوران اوچ پاور پلانٹ سے دوسری مرتبہ بجلی کی سپلائی معطل ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں