عارف والا، تہرے قتل کے مجرم سفاک باپ کوتین مرتبہ سزائے موت
عارف والا (انتخاب نیوز) پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں تہرے قتل کے مجرم سفاک باپ کو 3مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی۔عارف والا محمد نگرکے ایڈیشنل سیشن جج اعظم رانا نے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم احمد یاربلوچ پرالزام ثابت ہونے کے بعد 3 مرتبہ سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔محمد نگرکے نواحی گاﺅں 83 ای بی میں نشئی باپ نے نشے سے منع کرنے پر3 بیٹیوں کوگلا دبا کرقتل اوربیوی کو تیز دھار آلے سے شدید زخمی کردیا تھا۔ تہرے قتل کا واقعہ 2017ءمیں پیش آیا تھا۔
Load/Hide Comments


