بلوچ طلبہ کو بحال نہ کیا گیا تو غازی یونیوسٹی میں پرچے نہیں ہونے دیں گے، عوامی حلقے
ڈیرہ غازی خان (انتخاب نیوز) غازی یونیورسٹی سے نکالے گئے بلوچ طلباءکو بحال کیا جائے۔ طلبہ کا تعلیمی مستقبل داو¿ پر لگا ہوا ہے۔ تدریسی عملے کا مقصد طلبہ کی مدد کرنا ہے کسی سرگرمیوں کی وجہ سے انہیں دھمکی دینا نہیں۔ سیاسی، سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی کے پیپرز ہونے والے ہیں اگر ان طالبعلموں کو بحال نہیں کیا گیا تو آٹھ طالبعلموں کا تعلیمی کیریئر تباہ ہوجائے گا، جن میں آٹھویں اور پانچویں سیمیسٹر کے طالبعلم شامل ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے سیاسی،سماجی وعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان طالبعلموں کو بحال نہیں کیا جاتا یونیورسٹی میں کسی بھی قسم کے پیپرز منعقد کرنے نہیں دیں گے۔ اگر جلد کوئی پیش رفت نہیں ہوتی یونیورسٹی گیٹ پر دھرنا دیں گے۔
Load/Hide Comments


