کیچ میں جان لیوا بیماریاں بے قابو ‘ وزیرصحت کس منہ انتخابی مہم چلا رہے ہیں ‘ ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(نمائندہ انتخاب )نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ اورجسٹس(ر) شکیل احمد بلوچ نے روڈ ایکسیڈنٹ کے دو مختلف واقعات کے زخمیوں کی عیادت کے لیئے ٹیچنگ اسپتال کیچ کا دورہ کیا انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال کیچ کی حال بہت بری ہے اسے دیکھ کر لگتاہے کہ کیچ کے غریب عوام کو بے رحم ایم ایس و ڈاکٹروں پر چھوڑا گیا ہے کئی گھنٹے سے روڈ حادثے کے شکار زخمی تڑپ رہے ہیں نہ کوئی ڈاکٹر موجود ہے نہ ایم ایس موجود ہے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ،کیچ میں ڈینگی و ملیریا جیسی جان لیوا بیماریاں بے قابو اور روزانہ کئی انسانوں کی جانیں لے رہی ہیں وزیرصحت کیچ میں موجود کس منہ سے بلدیاتی الیکشن کی مہم چلا رہے ہیںجبکہ یہاں کے غریب عوام کے صحت اور مکران کے سب سے بڑے ٹیچنگ اسپتال کی یہ حال ہے کہ ایم ایس و ڈاکٹر صاحبان اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،آج دو مختلف روڈ ایکسڈنٹ کے واقعات میں ٹیچنگ اسپتال میں داخل بے سہارا زخمیوں کی حالات دیکھ کر کافی افسوس ہوا،انہوں نے کہا کہ ایم ایس و ڈاکٹر صاحبان اپنی ذمہ داریاں پورا کریں ہم کیچ کے عوام اور کیچ کے تعلیمی و صحت کے اداروں کو ایسے نمائندوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے جو عوام کی ووٹ کی امانت پر خیانت و کرپشن کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں