ساکران منشیات فروشی کیخلاف اہل علاقہ اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا دھرنا

ابو ظہبی/اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیا ن 73سال کی عمر میں انتقال کرگئے، متحدہ عرب امارات کا چالیس روز سوگ کا اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیا ن 73سال کی عمر میں انتقال کرگئے،شیخ خلیفہ بن زید النہیان 1948ءمیں پیدا ہوئے،وہ 3نومبر 2004ءسے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان اور متحدہ عرب امارات کی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات سے متحدہ عرب امارات ایک بصیرت افروز قائد اور پاکستان اپنے ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ امیرِ دبئی شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا متحدہ عرب امارات کی ترقی میں مثالی کردار ناقابل فراموش ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے اپنے ملک کے عوام کے لئے باوقار زندگی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں