بی این پی کی ساجد بلوچ اور عارف وزیر کے قتل کی مذمت، تحقیقات کا مطالبہ

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سویڈن میں بلوچ صحافی ساجد بلوچ اور پی ٹی ایم کے رہنماء عارف وزیر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں جو لوگ ان دونوں واقعات میں ملوث ہیں انہیں بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے بیان میں گزشتہ دنوں بلوچ صحافی ساجد بلوچ جو سویڈن میں مقیم تھے ان کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سویڈن حکومت اس قتل کی مکمل تحقیقات کرے اور جو بھی وجوہات سامنے آئیں انہیں منظر عام پر لایا جائے تاکہ بلوچ عوام میں اس حوالے سے جو تشویش پائی جاتی ہے اس کا خاتمہ ہو سکے پارٹی بیان میں شہیدساجد بلوچ اورپی ٹی ایم کے رہنماء شہید عارف وزیر کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں