جامعہ کراچی حملے میں معاون خاتون کا خاکہ تیار تلاش شروع کردی گئی

کراچی:جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، تحقیقاتی اداروں نے بم حملے کی ممکنہ معاون خاتون کا خاکہ تیار کرلیا ہے، خاتون کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خاکہ وقوعہ کے مختلف عینی شاہدین کی معاونت سے ماہرین نے تیار کیا ہے۔پولیس نے معاون خاتون کی شناخت اور تلاش میں عام شہریوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔دھماکے میں خاتون کی معاونت یا خودکش سے اتفاقیہ ملاقات تفتیش کاروں میں زیر بحث ہے، اس حوالے سے تفتیش کار کا کہنا ہے کہ ممکنہ معاون خاتون نے لفٹ دینے والے کار سوار سے 500 روپے کیش کی مدد بھی مانگی تھی۔تفتیش کار نے مزید کہا کہ خودکش حملہ آور سے ملنا بھی مدد حاصل کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خاتون خود یا ان کے اہلخانہ بھی تحقیقاتی اداروں کے سامنے خود پیش ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں